بابا گورو نانک کے 552 ویں جنم دن پر گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا ویڈیو پیغام

56

لاہور، نومبر 18(اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بابا گرونانک کے 552 ویں جنم دن پر وڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ پوری دنیا سے اس دن کو منانے کے لئے سکھ یاتری پاکستان آئے ہیں۔

 پنجاب حکومت نے  سکھ برادری کے رہنے اور ٹرانسپورٹ کے حوالے سے بہترین انتظامات کئے ہیں۔

 پاکستان نے 72 سال کے بعد کرتار پور راہداری کو کھولا ہے یہ ایک تاریخ ساز کام ہے۔

مجھے خوشی ہے کہ انڈیا کی حکومت نے بھی اپنی سکھ برادری کو کرتار پور راہداری کے ذریعے پاکستان آنے کی اجازت دی ہے۔