بھارتی ونگ کمانڈر ابھینندن کو پاکستان کا ایک ایسا F-16 گرانے پر ویر چکر ایوارڈ

75

اسلام آباد ، 25 نومبر (اے پی پی ):بھارتی ونگ کمانڈر ابھینندن کو پاکستان کا ایک ایسا F-16 گرانے پر ویر چکر ایوارڈ دیا گیا ہے جو در حقیقت کبھی گرایا ہی نہیں گیا،ویر چکر بھارت کا تیسرہ بڑا فوجی اعزاز ہے،ایسا پائلٹ جس کا جہاز تباہ ہوا،  دشمن کی عوام سے تھپڑ کھائے ،اس کو یہ ایوارڈ دینے پر بھارت کی پوری دنیا میں رسوائی  ہوئی ہے، بین الاقوامی ماہرین اور پاکستان کے ناقدین نے بھی بھارت کے فیصلے پر سوال اٹھایا ہے،ثبوت موجود ہیں  کہ ابھی نندن کے جہاز میں موجود کوئی  میزائل فائر نہیں  ہوا ،امریکی جریدے کے مطابق پاکستان میں F-16 طیاروں کی  تعداد کم نہیں  ہوئی ،جس پاکستانی شہید پائلٹ کی فرضی تصویر دکھائی  جا رہی ہے۔

وہ حیات ہیں،تباہ شدہ بھارتی مگ 21 کو بھارتی میڈیا F 16 بنا کر دکھانے کی کوشش  کر رہا ہے،پلوامہ ڈرامے اور بالاکوٹ سٹرائیک کے بعد ویر چکر ایوارڈ نے بھارت کو مزید خجالت میں دھکیلا ہے۔