شیخ الاسلام حضرت شاہ رکن عالم رحمتہ اللہ علیہ کا 708 واں عرس مبارک

27

ملتان،25  نومبر (اے پی پی):شیخ الاسلام حضرت شاہ رکن عالم رحمتہ اللہ علیہ کا 708 واں عرس مبارک، 3 روزہ عرس تقریبات 10 دسمبر(بمطابق طلوع چاند) سے شروع ہونگی ، ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں  نے عرس کے موقع پر مثالی اقدامات کرنے کا حکم صادر فرمایا ۔

ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں ضلعی محکوموں کا اجلاس ہوا ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا ملک بھر سے آنیوالے زائرین کی بھرپور مہمان نوازی کی جائے گی اور کہا جامع سیکیورٹی و ٹریفک پلان تشکیل دیکر انتظامات مکمل کئے جائیں اور کہا کہ  عرس پر خصوصی ٹرینیں اور انٹر سٹی  ٹرانسپورٹ چلائی جائیں گی۔ عامر کریم خاں نے کہا کہ تمام محکمے عرس کے موقع پر دربار شریف میں کیمپ قائم کرینگے اور کہا ویسٹ منیجمنٹ کمپنی صفائی کے مثالی انتظامات یقینی بنائے۔