چھٹی تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کے پہلے مرحلے میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کا آغاز

111

مظفرگڑھ ، 25  نومبر(اے پی پی): چھٹی تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کے پہلے مرحلے میں گاڑیوں کی رجسٹریشن شروع ہوگئی ہے۔مقام آغاز چھانگا مانگا ٹیلے پر جیپ ریلی میں حصہ لینے والے ڈرائیور اپنی اپنی گاڑیوں کے ساتھ پہنچ چکے ہیں اور رجسٹر ہونے والی گاڑی کا تکنیکی معائنہ کیا جارہاہے۔جیپ ریلی میں حصہ لینے والی گاڑیاں ٹریک پر مشق کر رہی ہیں۔جیپ ریلی کے ٹریک کا کل فاصلہ 195 کلومیٹر ہے۔

رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد کل 26 نومبر کو تمام گاڑیوں کے کوالیفائنگ مقابلے ہونگے۔اور27نومبر کو سٹوک کیٹیگری اور خواتین کی گاڑیوں کے مقابلے ہونگے۔اور آخری روز 28 نومبر کو پریپیڈ گاڑیوں کے مقابلے ہونگے۔