آئی ٹی پارک کے قیام سے نوجوانوں کو بہتر روزگار کے مواقع میسر آئیں گے؛ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری

12

کوئٹہ، 29 نومبر (اے پی پی): ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کوئٹہ میں بلوچستان کے پہلے الٹراسافٹ ٹیکنالوجی پارک اور کال سینٹر کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی پارک کے قیام سے نوجوانوں کو بہتر روزگار کے مواقع میسر آئیں گے اسطرح بلوچستان بھی دیگر صوبوں کی طرز پر آئی ٹی ایکسپورٹ میں اپنا موثر کردار ادا کرسکے گا۔

 ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ الٹراسافٹ نے قلیل عرصے میں مختلف پراجیکٹس پر کام کیا ہے، ملک کے بہترین سافٹ ویئر ہاوسز کو بلوچستان لائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کے شعبے میں بلوچستان کو دیگر صویوں کے برابر لائیں گے، ڈیجٹلائزیشن سسٹم وقت کا تقاضا ہے اسکے بغیر ترقی ممکن نہیں۔

 اس موقع پر انہوں نے الٹرا سافٹ کال سینٹر کا دورہ بھی کیا اور آئی ٹی پارک کے مختلف حصے دیکھے۔

 صوبائی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی مبین خلجی سمیت دیگر عہدے دار بھی ڈپٹی اسپیکر کے ہمراہ تھے۔