اسلام آباد، 17 نومبر (اے پی پی ): وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے بل سمیت 27 بلوں کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظوری کے بعد اے پی پی سے گفتگو میں کہا ہے کہ آج کی قانون سازی سے جمہوریت مستحکم ، ایوان کا وقار بڑھے گا۔