اسلام آباد،1نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ اعظم سواتی اور میرے خلاف الیکشن کمیشن کے نوٹسز بے بنیاد اور ناانصافی پر مبنی ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے اعظم سواتی اور میرے اوپر نوٹس زیادتی پر مبنی ہے جسے فوری واپس ہونا چاہئے۔