الخدمت فاونڈیشن پشاور اور المعیز گروپ کے تحت 150یتیم بچوں اور بیواوں کو ونٹرگفٹ فراہم کردی گئی

61

پشاور، 2نومبر(اے پی پی): الخدمت فاونڈیشن پشاور اور امعیزگروپ آف کنسٹرکشن کے اشتراک سے پشاور سے تعلق رکھنے والے 150یتیم بچوں اور بیواوں میں سردیوں کی آمد کے پیش نظر گرم ملبوسات پر مشتمل ونٹر گفٹ کی تقسیم کے سلسلے میں المعیز ہومز کینال روڈ نزد ماربیلا شادی ہال ورسک روڈ پشاور میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت الخدمت کے ضلعی صدر ارباب عبدالحسیب نے کی الخدمت کے صوباٸی صدر خالدوقاص تقریب کے مہمان خصوصی تھے تقریب میں صوباٸی میڈیا منیجر نورالواحدجدون، ضلعی جنرل سیکرٹری افتخار احمدسمیت معززین علاقہ اورمختلف سکولوں و کالجوں کےطلبہ وطالبات نے کثیر تعداد میں شرت کی۔اس موقع پر الخدمت فاونڈیشن پشاور کے تحت بیواوں کو باعزت روزگار کی فراہمی کے سلسلے میں قاٸم دستکاری اور سلاٸی کڑھاٸی کے سنٹرز میں باہمت ماوں کی جانب سے تیارکردہ ملبوسات اور روزمرہ گھریلوں استعمال کی اشیاء کی نماٸش کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جسمیں مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ وطالبات نے گہری دلچسپی لی تقریب میں الخدمت فاونڈیشن اور المعیز گروپ کی جانب سے 150یتیم بچوں اوربیواوں کو ونٹر گفٹس فراہم  کی گئی۔