اوکاڑہ،01نومبر(اے پی پی):تھانہ اے ڈویژن کی حدود بستی رحمت پورہ کے قریب ڈاکووں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، 2 پولیس ملازمین زخمی، 2 نامعلوم ڈکیت ہلاک ہو گئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق 4 نامعلوم ڈاکو حاجی جاوید نامی شہری کے ساتھ راہزنی کی واردات کر کے فرار ہو رہے تھے اورپولیس کے پہنچنے پر ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے وسیم اور سہیل دو کانسٹیبل زخمی ہو گئے پولیس نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی اسی دوران اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے 2 نامعلوم ڈاکو بھی ہلاک ہو گئے اور 2ڈاکو فرار ہو گئے۔جائے وقوعہ سے چھینی گئی موٹر سائیکل، کلاشنکوف سمیت ناجائز اسلحہ برآمدہوا، پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش جاری, ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت تاحال نا ہو سکی۔ زخمی پولیس ملازمین کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا