اوکاڑہ؛قومی شاہراہ پر مسافر بس الٹ گئی،8 افراد زخمی

42

اوکاڑہ،09نومبر(اے پی پی): قومی شاہراہ نزد پاک روحانی ہوٹل تیزرفتار مسافر بس الٹ گئی۔ مسافروں کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔ حادثہ میں 4 مردوں اور 4 خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوئے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی 3 ایمبولینسز اور فائر وہیکل فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ۔اورتمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال اوکاڑہ منتقل کر دیا گیا۔