اوکاڑہ،28نومبر (اے پی پی ): دیپالپور روڈ پر دو موٹر سائیکلوں اور رکشہ میں تصادم، 2 خواتین اور 2 مردوں سمیت 4 زخمی ہو گئے ، زخمیوں کو ریسکیو 1122 کے زریعے ڈی ایچ کیو ساؤتھ سٹی ہسپتال منتقل کردیا۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی 2 ایمبولینسر فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں جبکہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو ساؤتھ سٹی ہسپتال منتقل کردیا۔