اوکاڑہ؛ ڈی پی او فیصل گلزار کی تھانہ شیر گڑھ میں کھلی کچہری،سائلین کے مسائل سنے

49

اوکاڑہ،20نومبر(اے پی پی ):انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او فیصل گلزار نے تھانہ شیر گڑھ میں کھلی  کچہری لگائی جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کچہری میں پیش ہونے والے سائلوں کی درخواستوں پر ڈی پی او نے موقع پر ہی احکامات صادرکیے ۔

اس موقع  پر ڈی پی او فیصل گلزار  کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری میں آنے والے سائلوں کی درخواستوں پر اپ ڈیٹ بھی لی جائے گی  جبکہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ عام شہریوں کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی یقینی بنایا جا سکے۔