اوکاڑہ:ریسکیو1122 اوکاڑہ نے ماہ اکتوبر میں 2504 ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس کرتے ہوئے 2423افراد کو مدد فراہم کی:ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال

18

اوکاڑہ,01نومبر )اےپی پی)  :ریسکیو 1122 اوکاڑہ سنٹرل اسٹیشن پرڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کی زیر صدارت

ماہانہ اجلاس منعقد ہوا جسمیں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ریسکیو 1122 اوکاڑہ کوگزشتہ ماہ کل 66812کالزموصول ہوئی ہیں جس میں 2504 ایمرجنسی کالز ہیں۔ 54960غیر متعلقہ اورمس کالز، 8860 معلوماتی،396رونگ کالزاور92 فیک کالزہیں۔ایمرجنسی کال کا تناسب80کالز فی دن ہے۔2504 ایمرجنسیز میں 777 روڈ ٹریفک حادثات، 1353 میڈیکل، 46آگ لگنے کے واقعات،88 کرائم، 01 ڈوبنے کا واقع اور239 متفرق قسم کے حادثات شامل ہیں۔ روڈ ٹریفک حادثات میں 835افراد متاثر ہوئے جن میں 16 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوئے جبکہ171 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداددی گئی اور648متاثرین کو طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔آگ لگنے کے 46 واقعات ہوئے جن میں 14کمرشل ایریا، 19 دیگرایریااور 13رہایشی علاقے میں پیش آئے۔ آگ لگنے کی وجوہات میں شارٹ سرکٹ (11) ،گیس لیکج (01)، نامعلوم و دیگر (04) اور لاپرواہی (18) شامل ہیں۔ان واقعات پر ریسکیو 1122 نے بروقت ریسپانس کرتے ہوئےتقریباََ35Millions  کی پراپرٹی کو محفوظ کیا۔ اکتوبر میں پیشنٹ ریفرل سسٹم کے تحت ضلع بھرمیں 496 مریضوں کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے منتقل کیا گیا۔ 225 مریضوں کو ضلع بھر سے ڈسٹرکٹ / تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں منتقل کیا گیا جبکہ 271افراد کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے ریسکیو1122 کے تربیت یافتہ عملہ کے زیرِ نگرانی میں دوسرے اضلاع کے ہسپتالوں میں منتقل کیا۔