اوکاڑہ،15نومبر (اے پی پی): تھانہ بی ڈویژن پولیس کا قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ تھانہ بی ڈویژن پولیس نے جواء پرچی فروخت کرنے والے 11 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ان کے قبضہ سے سامان قماربازی، نقدی اور جواء پرچی کی بکس برآمدکرکے ملزمان کےخلاف مقدمات درج کر لیے۔