اوکاڑہ،27نومبر(اے پی پی ): چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر عبدالمجید نے میڈیا کو خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ ضلع اوکاڑہ میں نو ماہ سے پندرہ سال کی عمر کے تقریباً 13 لاکھ بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچانے کی مہم کے دوران ٹیکے لگائے گئے اور ایک بھی ایسا کیس سامنے نہیں آیا کہ کسی بچے کو نقصان پہنچا ہو یا کسی بچے کے والدین کو شکایت کا موقع ملا ہو۔