اوکاڑہ،01نومبر(اے پی پی): دیپالپور چوک نواز سویٹ کے سامنے واقع مارکیٹ میں ہارڈ وئیر اینڈ پینٹ ہاؤس کے گودام میں آگ لگ گئی۔آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ تھی جو کہ گودام کی بیسمنٹ میں لگی۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس سمیت 2 فائر وہیکلز اور ریسکیو وہیکل فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور بروقت ریسپانس کر کے آگ پر قابو پانے کےلئے فائر فائٹنگ آپریشن شروع کر دیا جبکہ پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانی اور فوم کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا گیا۔