اٹک؛ ہفتہ اینٹی کرپشن کے حوالہ سے انسدادِ بدعنوانی سیمینار کا انعقاد

32

اٹک،27 نومبر(اے پی پی):تحصیل انتظامیہ حضرو اور تحصیل میونسپل کمیٹی حضرو کے زیر انتظام ہفتہ اینٹی کرپشن کے حوالہ سے انسدادِ بدعنوانی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمانان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر حضرو زوہیب احمد انجم تھے۔

 سیمینار سے اسسٹنٹ کمشنر حضرو زوہیب احمد انجم اور چیف آفیسر بلدیہ حضرو فہد بٹ نے   خطاب کیا اورکرپشن کے نقصانات پر دینی و قومی حوالے سے نقصانات پر روشنی ڈالی ۔   سیمینار کے اختتام پر کونسلر حاجی اجمل خان نے وطن عزیز پاکستان کے حق میں دعا کروائی۔

چیئرمین میونسپل کمیٹی حضرو نزاکت خان، وائس چیئرمین نزاکت حسین،ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو ڈاکٹر جواد الہٰی ، صحافی نثار علی خان ، منتخب بلدیاتی نمائندے ، طلبہ و معززین علاقہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔