اگر کسی کے پاس   نیب کے افسران  کی کرپشن  کے ثبوت  ہیں تو پیش  کرے 48گھنٹوں میں  کاروائی   کا یقین  دلاتا  ہوں: چیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال

26

لاہور، نومبر 25(اے پی پی): چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب نے اربوں روپے کی زمین ریکور کی، ریکوری ہمارے پاس امانت تھی، امانت میں آج تک خیانت کا خیال نہیں آیا۔ چائے کی پیالی میں طوفان برپا کیا گیا کہ ریکوری کہاں گئی۔ ہمیں ریکوری کرنسی نوٹوں کی شکل میں نہیں ہوتی کہ گننا شروع کر دیں۔ نیب کا مکمل آڈٹ 3 دفعہ ہو چکا ہے۔ ایک صاحب نے کہا نیب کے افسران رشوت لیتے ہیں، میرے پاس ثبوت موجود ہیں۔ وہ صاحب میرے پاس ثبوتوں کیساتھ آ جائیں، کارروائی کیلئے تیار ہیں۔