ایبٹ آباد۔ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت انفراسٹرکچرڈیویلپمنٹ اورری نیوایبل انرجی فراہمی کے حوالہ سے اجلاس

45

ایبٹ آباد۔23نومبر(اے پی پی):انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ اور ری نیو ایبل انرجی کی فراہمی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد ہوا۔ چیف ایگزیکٹو  آفیسر شوگوانگ بزنس گروپ میاں ماجد نے شہر کی ڈیویلپمنٹ  کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ کے حوالے سے شوگوانگ بزنس گروپ کی جانب سے ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے لوگوں کو انرجی  اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے پراجیکٹس کو سراہا۔ میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس اینڈ پلاننگ، ٹی ایم او ایبٹ آباد، ٹی ایم او حویلیاں، کینٹ بورڈ آفیسر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے شرکت کی۔