اے۔ایس۔ایف کو مضبوط فورس بنانا ہے، جدید دور کا میدانِ جنگ “آئی ٹی”سے جُڑا ہے؛ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی

61

کراچی،29نومبر  (اے پی پی):صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس اکیڈمی میں BASC-49 ایئرپورٹ سیکیورٹی کورس کی پاسنگ آئوٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا  ہے کہ کوروناوائرس کی وباء کے دوران اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھانے اور افغانستان سے حالیہ انخلاء کے دوران خدمات فراہم کرنے پر اے ایس ایف کو سراہا گیا ہے جس سے دنیا میں بھی مثبت تاثر گیا ۔ انہوں نے اے ایس ایف میں خواتین کی اچھی تعداد میں شمولیت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے اس قول کا حوالہ دیا کہ پاکستان اس وقت ترقی کرے گا اور خوشحال ہوگا جب خواتین ہر میدان میں حصہ لیں گی۔