بچے ہمارے مستقبل کے معمار ہیں، ہمیں ان کی بہترصحت کیلئے ہر سطح پر اقدامات کرنے چاہیے؛ کمشنر میرپورخاص

17

میرپورخاص،17 نومبر(اے پی پی): ڈویژنل کمشنر   سید اعجاز علی شاہ نے کہا ہے کے بچے ہمارے مستقبل کے معمار ہیں، ہمیں  ان کی بہترصحت  کیلئے  ہر سطح پر اقدامات کرنے چاہیے۔

ان خیالات کا  اظہار انہوں نے سینٹ ٹریضہ امریکن اسپتال میں9 ماہ سے 15 سال کے بچوں کو 15 نومبر سے 27 نومبر 2021 تک جاری رہنے والی خسرہ اور روبیلا مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر  انہوں نے خسرہ اور روبیلہ کے ساتھ شروع ہونے والی پولیو مہم کے   بچوں کو  پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلاکر مہم کا آغاز بھی  کیا۔ انہوں نے کہا کے خسرہ اور  روبیلہ مہم کے دوران تمام اضلاع میں  سو فیصد ٹیمیں اپنا کام بہتر انداز میں سر انجام دیں گی ۔

ڈویژنل کمشنر   سید اعجاز علی شاہ نے کہا کے مہم کے دوران ٹیموں سے مکمل تعاون کیا جائے۔ اس کے ساتھ محکمہ صحت کی جانب سے مقرر کیئے گئے فکس سینٹروں، صحت مراکز سے بھی ٹیکے لگوائے جا سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کے بیماری سے بچنے اور بہتر صحت کے دو عمل ہیں ایک دوا، دوسرا احتیاطی تدابیر ہمیں سب سے پہلے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے۔ انہوں کہا کے  اگر ہم اپنے  عمل سے کسی کی جان بچاتے ہیں تو یہ سمجھ لیں کے یہ آپ نے کسی کی جان نہیں بلکہ اپنے بچے کی جان بچائی ہے یہ ایسے عمل کرنے سے ہماری زندگی بھی سکون میں گزاری ہے ۔کمشنر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں۔

 اس موقع پر ڈاکٹر مشتاق شاہ لکیاری نے بتایا کے اس مہم کے دوران ضلع میرپورخاص کے 6 لاکھ 45  ہزار بچوں کو خسرہ اور روبیلہ سے بچاوکے ٹیکے لگانے کا ٹارگیٹ ہے جو بہ خوبی پورہ کیا جائے گا۔  انہوں کہاکہ لوگوں کو اپنے بچوں کو مختلف بیماریوں سے بچانے کے لیئے حفاظتی ٹیکے لگوانے چاہیے۔انہوں نے بتایا کے روبیلہ اور  خسرہ کے ٹیکے اگر کسی پرائیویٹ اسپتال سے لگوائے جائیں تو اس ایک ٹیکہ کی قیمت پانچ  سے چھے ہزار روپے  وصول کی جائے گی جو کے ایک سفید پوش آدمی یا غریب گھرانے کے بچوں کے والدین کو اس عمر کے تمام بچوں کو لگوانا ممکن نہیں جبکہ محکمہ صحت کی جانب سے مفت لگائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کے والدین کو بچوں کی بہتر صحت  کیلئے  اس مہم سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور اپنے قریبی صحت مراکز سے ٹیکے لگوانا چا ہیے ۔

 اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شاہدہ پرویں جامڑو، ڈاکٹر نارائن داس, نعیم ملاح اور دیگر  متعلقہ افسران موجود تھے۔