جدید طریقہ کاشتکاری کے بغیر زرعی پیداوار کو بڑھانے کیلئے موجودہ حکومت کے اقدامات لائق تحسین ہیں؛ ایڈیشنل ڈی سی اوکاڑہ

48

اوکاڑہ،03نومبر(اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری طاہر امین نے کہا ہے کہ جدید طریقہ کاشتکاری کے بغیر زرعی پیداوار کو بڑھانے اور زرعی مداخل کو کم سے کم سطح پر لانے کے لئے موجودہ حکومت کے اقدامات لائق تحسین ہیں۔

 ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری طاہر امین نے کاشتکاروں کو سبسڈی پر لیزر لینڈ لیولر فراہم کرنے کے لئے ہونے والی قرعہ اندازی کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو سبسڈی پر زرعی آلات کی فراہمی طریقہ کاشتکاری میں جدت کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے، پاکستان کی زرعی معیشت کا استحکام جدید طریقہ کاشتکاری سے جڑا ہوا ہے، محکمہ آن فارم واٹر مینجمنٹ کی جانب سے کاشتکاروں کو سبسڈی پر لیزر لینڈ لیولر کی فراہمی پنجاب حکومت کی کسان دوست پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ڈسٹرکٹ آفیسر آن فارم واٹر مینجمنٹ سعید علوی نے شرکاءتقریب کو بتایا کہ ضلع میں 120لیزر لینڈ لیولر کاشتکاروں کو شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے دئیے جائیں گے۔ تحصیل دیپالپورمیں66 ،تحصیل رینالہ خوردمیں18جبکہ تحصیل اوکاڑہ میں 36 لیزرلینڈ لیولر دئیے جائیں گے۔

بعد ازاں درخواست دہندگان کاشتکاروں کی موجودگی میں قرعہ اندازی کی گئی اور لیزر لینڈ لیولر حاصل کرنے والے خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔