جلالپورپیروالا جوڈیشل کمپلیکس میں ڈسڑکٹ جوڈیشری سہولت سنٹر ،میڈیکل ڈسپنسری و دیگر منصوبہ جات کے افتتاح کےلیے ڈسڑکٹ سیشن جج اکمل خان کا دورہ

43

جلالپورپیروالا،02 نومبنر (اے پی پی ): جوڈیشل کمپلیکس میں ڈسڑکٹ جوڈیشری سہولت سنٹر ،میڈیکل ڈسپنسری و دیگر منصوبہ جات کے افتتاح کےلیے ڈسڑکٹ سیشن جج اکمل خان کا دورہ ، سیشن جج اکمل خان عوام نے  تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ آن لائن تمام جوڈیشری سہولیات دینے کےلیے پرعزم ہیں تاکہ لوگ تمام ریکارڈ باآسانی حاصل کرسکیں گے ججز صاحبان بروقت فیصلوں کو یقینی بنائیں ۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان اکمل خان نے سنیر سول جج شفقت شہباز کے ہمراہ جوڈیشل کمپلیکس جلالپورپیروالا کا دورہ کیا جہاں پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن آصف علی رانا،ملک اختر کلیار و سول ججز صاحبان،صدر و جنرل سیکرٹری بار و وکلا نے استقبال کیا جلالپورپیروالا پہنچنے پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ججز صاحبان کے ساتھ میٹنگ کی اور بعد ازاں ڈسٹرکٹ جوڈیشری سہولت سنٹر ،میڈیکل ڈسپنسری کا افتتاح کیا بعد  میں بار روم میں وکلا سے خطاب کے دوران ڈسڑکٹ سیشن جج نے کہا ڈسٹرکٹ جوڈیشری سہولت سنٹر کے قیام سے عوام کو ایف آئی آر،میڈیکل ایم ایل سی ۔مقدمات کا ریکارڈ اور دیگر معلومات باآسانی حاصل ہوسکیں گی انہوں نے ریلیز آرڈر کے دن روبکار جیل پہنچ جائیں گی انہوں نے کہا بروقت اور جلدی فیصلے کرنے چاہیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے یہ سب بڑی تبدیلی ہے انہوں ججز صاحبان کو ہدایت کی کہ  اگر کیس کسی کے حق میں ہو یا خلاف لیکن کیس مختصر میں فائنل کریں تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر جلالپورپیروالا مدثر ممتاز ،اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ پولیس آصف رضا ۔ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈاکٹر احسان باری نے بھی شرکت جبکہ تقریب سے جنرل سیکرٹری و صدر بار ملک عبدالرزاق بھپلا ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا۔