ملتان،01 نومبر(اے پی پی):حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کا عملی طور پر نفاذ، رضا ہال میں ریونیو خدمت کھلی کچہری منعقد کی گئی، ڈپٹی کمشنر نے کچہری میں ریونیو سے متعلق شہریوں کی درخواستوں پر دادرسی کی ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان اور اسسٹنٹ کمشنرز بھی ریونیو خدمت کھلی کچہری میں موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ ریونیو کھلی کچہری وزیراعلیٰ پنجاب کا انقلابی اقدام ہے،عوام کو فوری ریلیف دینے کیلئے ایک چھت تلے تمام ریونیو افسران کو پابند کیا گیا ہے اور انہوں نے کہا کہ ریونیو کچہری میں شہریوں کی آمد اس کاوش پر اظہار اعتماد ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تحصیلوں میں بھی ریونیو کچہریوں کا انعقاد کیا جارہا ہے