اوکاڑہ،05نومبر(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ریٹائرڈ) محمدعلی اعجاز نے کہا ہے کہ ضلع بھی میں 15نومبر سے 27 نومبر تک انسداد خسرہ اور روبیلامہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام تر انتظامات کر لیے گئے ہیں، ہرخاندان کاسربراہ اپنے بچوں کوخسرہ روبیلا کی ویکسیئن لگوائے۔
ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنر کیپٹن (ریٹائرڈ) محمدعلی اعجاز نے بطور مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اوکاڑہ کے زیر اہتمام انسداد خسرہ اور روبیلا کے حوالہ سے پی ایم اے ہال میں منعقدہ ایک سیمینار میں کیا۔
سیمینار سے چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر عبدالمجید ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سید سجاد گیلانی ،صدر پی ایم اے اوکاڑہ ڈاکٹر محمد صدیق جنرل سیکرٹری پی ایم اے ڈاکٹر نعیم زاہد، نمائندہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ڈاکٹر جاوید گورآیہ،نمائندہ ڈویژنل ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ڈاکٹرناصر، فوکل پرسن اے ای ایف آئی ڈاکٹر سعید اختر ، ڈویژنل نمائندہ یونیسف ڈاکٹر اشرف جاوید ، فیملی فزیشن ڈاکٹر شمیم الحق، ڈسٹرکٹ کنسلٹنٹ یونیسف ڈاکٹر فتح شیر نے بھی خطاب کیا۔
سیمینارمیں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن،پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن میڈیا اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔