ملتان،16نومبر(اے پی پی): خوراک میں جعلسازی کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا گرینڈ آپریشن، ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ محمد سیف کی سربراہی میں فوڈ پروڈکشن یونٹس پر چھاپے مارے گئے اورسوہن حلوہ پروڈکشن یونٹ کی اصلاح تک پروڈکشن بند، پاپڑ فیکٹری کو بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ نے کہا کہ 25 کلو سوڈیم سائیکلامیٹ اور 3 کلو کھلا رنگ تلف کردیا گیا ہے اور کہا معروف برانڈز کی پیکنگ استعمال کرنے پر سوہن حلوہ یونٹ کی بہتری تک پروڈکشن بند کر دی گئی ہے اور کہا کہ پیکنگ کے اوپر جعلی لیبلنگ اور غلط پتہ درج کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاپڑ فیکٹری کو کھلے رنگ، کیمیکلز کے استعمال پر 50 ہزار جرمانہ کیا گیا ہے اور کہا کہ آئل تبدیلی ریکارڈ، ورکرز کے میڈیکل سرٹیفیکٹس کی عدم موجودگی پائی گئی ہےاور کہا خوراک میں ملاوٹ اور جعلسازی کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا