جوھرآباد ، 02 نومبر (اے پی پی ):حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر حمزہ سالک کی زیر نگرانی کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نوید احمد اور اسسٹنٹ کمشنر کامران اشرف نے عوام کے مسائل سنےاور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے متعلق مسائل کو فوری طور پر موقع سے حل کیا گیا۔
کھلی کچہری کے موقع پر تحصیلدار خوشاب محمد فتح اللہ خان اور ریونیو سے وابستہ افسران موقع پر موجود تھے جوکہ عوام کے مسائل حل کرنے میں مصروف ر ہے ۔