خیرپور،09نومبر(اے پی پی ): ینٹی کرپشن سکھر کا ڈی ایچ اوآفیس خیرپور پرچھاپہ، عملہ بھاگنے میں کامیاب جبکہ ریکارڈ ضبط کرلیا گیا۔اینٹی کرپشن سکھر ٹیم نے ڈی ایچ او آفیس خیرپور میں چھاپا مارا جس پر دفتر میں کھلبلی مچ گئی اور عملہ دیواریں پھلانگ کر بھاگنے میں کامیاب ہوگیا اینٹی کرپشن کی ٹیم نے ریکارڈ ظبط کر لیا اور بتایا کہ ڈی ایچ او آفس میں گذشتہ دس سالوں میں تیس کروڑ سے زائد کرپشن ہوئی ہے۔
کرپشن جعلی بل غیر قانونی میڈیکل اسٹور لائسنس جعلی بلز بنا کر کروڑوں روپے کی ادویات خریدی گئیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چھان بین اور انکوائری کے بعد جلد کرپٹ عملے کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔ اس سلسلے میں واضح رہے کی گزشتہ دنوں ڈاکٹر تسلیم اختر خمیسانی کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مقرر کیا گیا تھا اس سے قبل بھی کئی دفع اس آفس پر چھاپے مارے گئےمگر لین دین کے بعد معاملا رفع دفع کر دیا گیا ۔