خیرپور؛ الیکشن کمیشن کی جانب گھر گھر تصدیقی عمل کی نگرانی کےلئے ڈپٹی ڈائریکٹر صوبائی نے جاری کام کا جائزہ لیا

20

خیرپور،29نومبر (اے پی پی ):الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے 07 نومبر سے جاری گھر گھر تصدیقی عمل کی نگرانی کے لئے ڈپٹی ڈائریکٹر صوبائی الیکشن کمشنر کراچی سعید احمد سومرو نے ضلع خیرپور میں جاری کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ضلعی الیکشن کمشنر خیرپور ظہیر احمد سہتو بھی ان کے ہمراہ تھے۔  مانیٹرنگ ٹیم نے خیرپور میونسپل کمیٹی کی حدود میں جاری کام کاجائزہ لیا اور عملے سے ملاقات کی۔مانیٹرنگ ٹیم کی جانب سے جاری کام پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

بعد ازاں مانٹیرنگ ٹیم نے تحصیل کنگری کے علاقے کولاب جینل کا بھی دورہ کیا۔اس موقع پر ٹیم نے صحافیوں کو بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری مہم کی نگرانی کے لئے پورے ملک میں افسران مقرر کئے گئے ہیں جو تصدیقی کام کا جائزہ لے رہے ہیں ، وہ اس حوالے سے اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن کو ارسال کر رہے ہیں