دبئی ایکسپو میں 20 ایم او یو سائن کئے ہیں جس سے پنجاب میں 45 ارب کی سرمایہ کاری آئیگی: ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور

72

لاہور, نومبر 22(اے پی پی): معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب برائے اطلاعات وترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ اس وقت دوبئی میں ایکسپو چل رہی ہے جہاں ہم نے انویسٹرز کے لیے بہت سے مواقع پیدا کیے ہیں’ہم نے20 ایم۔او۔یوز سائن کیے ہیں جسکے زریعے 45 ارب روپے کی سرمایہ کاری پنجاب میں آئے گی’روڈا نوکیا فیڈمک اسطرح کے متعدد معاہدے ہوئے ہیں۔ہم لوگ ایک انویسٹر پورٹل بنا رہے ہیں جسکے زریعے سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ یو۔اے۔ای کے سرمایہ کاروں کے لیے خصوصی ڈیسک تشکیل دیا ہے ۔