دیہاتی علاقوں اور کسانوں کی مالی حالت کو بہتر بنا نے کیلئے حکو مت پنجا ب لا ئیو سٹاک کے شعبہ کوتر جیح دے رہی ہے؛ صوبا ئی وزیر حسنین بہادر

24

خوشاب ، 07 نومبر(اے پی پی ):صوبا ئی وزیر لا ئیو سٹا ک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ حسنین بہادردریشک نے کہا ہے کہ وزیراعظم   عمران خا ن کے ویژ ن اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدا ر کے احکامات  کی روشنی میں محکمانہ کارکردگی کو چیک کرنے،کا رکر دگی میں مزید بہتری لا نے اور نئی اصلا حا ت کے پیش نظر تما م وزرا ء نے صوبہ بھر میں دورے شر وع کر دیئے ہیں،وزیر اعظم   کے ویژن کے مطابق دیہاتی علاقوں اور کسانوں کی مالی حالت کو بہتر بنا نے کیلئے حکو مت پنجا ب لا ئیو سٹاک کے شعبہ کوتر جیح دے رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے  ایڈیشنل ڈائریکٹر لا ئیو سٹا ک خوشاب کے آ فس میں پا رلیمنٹر ین کے اجلاس اور  میڈیا  سے    گفتگو میں   کر رہے تھے۔ صوبا ئی وزیر نے کہا کہ میں بھی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثما ن بزدار کے احکا مات کی روشنی میں محکما نہ کا رکر دگی کو جا نچنے کیلئے فیلڈ میں نکلا ہوں۔انہوں  نے کہا کہ چو نکہ ہما رے کسانوں کی آ مدنی کا زیاد ہ تر دارو مدار جا نوروں پر ہے، لہذا لا ئیو سٹا ک کے شعبہ میں جن سہولتوں کی کمی ہے اسے ہر صور ت پو را کیا جائے گا۔

پا رلیمنٹرین سے میٹنگ کے دوران ایم پی اے ساجدہ آ ہیر اورچیرمی امیر حید ر سنگھا نے ضلع خو شاب میں لا ئیو سٹاک کے شعبہ میں ادویا ت اور دیگر سہو لتوں کی کمی کی نشا ندہی کی جس پر صو با ئی وزیر نے لا ئیو سٹاک کے ڈویثر نل ڈائر یکٹر سر گو دھا اور ایڈ یشنل ڈائر یکٹر لا ئیو سٹاک خو شاب کو ان کی شکا یا ت کے ازالہ اور مسائل کو حل کر نے کیلئے ایک ما ہ کا وقت دیا اور کہا کہ وہ دستیا ب وسائل میں رہتے ہو ئے محکما نہ ذمہ داریوں کو پورا کر یں بصورت دیگر کسی کو اس عہدے پر رہنے کا کو ئی حق نہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جا نوروں کی دستیا ب ادویا ت اور ویکسین کی ڈ سٹر ی بیو شن کو بر وقت یقینی بنا یا جا ئے اس میں کسی قسم کی تا خیرکر نا نقصان کا با عث بن سکتا ہے۔

قبل ازیں صوبا ئی وزیر نے مظفر گڑ ھ روڈ پر قائم ڈیزیز ڈائیگناسٹک لیبا رٹری کا معا ئنہ کیا  اور وہاں پر ڈ ویثر نل ڈائر یکٹر لا ئیو سٹاک سرگو دھا  اور ایڈ یشنل ڈائر یکٹر لا ئیو سٹاک خو شاب نے انہیں تفصیل سے بر یفنگ دی۔صو با ئی وزیر نے وہا ں پر مو جود ویٹرنری فیلڈ سٹاف سے گفتگو کر تے ہو ئے ان کے کام کے متعلق تفصیل سے آ گاہی حا صل کی۔

صوبا ئی وزیر نے ادویا ت کے سٹور کا معا ئنہ کر تے ہو ئے رجسٹر اندراج کو بھی چیک کیا۔اس مو قع پر وہاں ڈپٹی کمشنر خو شاب محمد حمزہ سالک بھی مو جو دتھے۔ قبل ازیں صوبائی وزیر نے محکمہ لا ئیو سٹا ک کے احا طہ میں شجر کا ری مہم کے سلسلہ میں پودا بھی لگا یا۔