رحمت اللعالمین اتھارٹی اسی لئے بنائی کہ اسوہء حسنہ سے سبق حاصل کر کے اپنے اخلاق کو درست کریں ، وزیراعظم عمران خان  کا کامیاب جوان کنونشن  سے خطاب

58

اسلام آباد۔24نومبر  (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے  بدھ کو یہاں کامیاب جوان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ رحمت اللعالمین اتھارٹی اسی لئے بنائی کہ اسوہء حسنہ سے سبق حاصل کر کے اپنے اخلاق کو درست کریں۔ وزیراعظم عمران نے کہا کہ جب تک ہم اپنے اخلاقی معیار کو بہتر نہیں بنائیں گے، آگے نہیں بڑھ سکیں گے، اسی مقصد کیلئے رحمت العالمین اتھارٹی بنائی گئی ہے، دین اور دنیا کی کامیابی کیلئے رسول کریم ﷺ ۖکے اسوہ حسنہ پر عمل ضروری ہے، ہمیں اپنے بچوں کی کردار سازی کرنا ہوگی، ہمارے نبی کریم ﷺ ۖ نے  ریاست مدینہ کی بنیاد اعلی اخلاقی  اقدار پر رکھی تھی، یقین  کامل ہے کہ ہم ایک عظیم قوم ضرور بنیں گے۔