رحیم یار خان؛ 21واں سونا انویٹیشنل گالف ٹورنامنٹ ایف ایف سی ریڈ کی ٹیم نے جیت لیا

78

رحیم یار خان،29 نومبر(اے پی پی):21واں سونا انویٹیشنل گالف ٹورنامنٹ ایف ایف سی ریڈ کی ٹیم نے جیت لیا جبکہ  رنراپ ٹیم ایف ایف سی گرین رہی۔مہمان خصوصی صدر سونا گالف کلب بر یگیڈئیر (ر)طلعت محمود جنجوعہ نے کامیاب گالفرز میں انعامات تقسیم کئے۔انفرادی مقابلے گراس (Gross) میں پہلی پوزیشن احمد رضوان نے،دوسری پوزیشن معاذوڑائچ اور تیسری شہزاد احمدنے حاصل کی۔نیٹ(Net)کی کیٹیگری میں محمد عباس شاکر نے پہلی،فضل محمود نے دوسری اور شاہد نواز ملک نے تیسری پوزیشن حاصل کی.ویٹرینزکیٹیگری کے مقابلوں میں محمود اقبال وڑائچ نے پہلی،منصوراحمد نے دوسری اور کرنل (ر)  نے پہلی،شہباز احمد نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بریگیڈئیر طلعت محمود جنجوعہ نے کہا کہ سونا گالف کلب کے منتظمین مبارکباد کے مستحق ہیں جو علاقے میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ اور گالف کو عروج دوام بخشنے کے حوالے سے 2001سے ہر سال باقاعدگی کے ساتھ ٹورنامنٹ کا کامیابی سے انعقاد کرتے ہیں۔

 اس موقع پر سونا گالف کلب کے سینئر نائب صدر طارق سجاد،نائب صدر محمود اقبال ورڑائچ،جنرل سیکرٹری عباس شاکر اور کرنل(ر) احتشام گل بھی موجود تھے۔

 واضح رہے کہ 2روز تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 15خواتین سمیت 100سے گالفرز نے شرکت کی۔