رحیم یار خان؛ 21ویں سالانہ سونا انویٹیشنل گالف ٹورنامنٹ کاآغاز ہو گیا

64

رحیم یار خان،27نومبر (اے پی پی): 21ویں سالانہ سونا انویٹیشنل گالف ٹورنامنٹ کاآغاز سونا گالف کلب گوٹھ ماچھی میں ہوگیا ہے، افتتاح بریگیڈیئر (ر) طلعت محمود جنجوعہ نے کیا، ٹورنامنٹ میں ملک بھرسے 15خواتین سمیت 100سےزائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جبکہ ٹورنامنٹ 36 ہولز پر کھیلا جارہاہے ، ٹورنامنٹ میں ویٹرن اور بچوں کے بھی خصوصی مقابلے ہونگے۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بریگیڈئیر (ر) طلعت محمود جنجوعہ نے کہا کہ دو روزہ  ٹورنامنٹ کافائنل راؤنڈ اتوار 28نومبر کو کھیلا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع رحیم یارخان کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے ٹورنامنٹ مسلسل 21 سالوں سے باقائدگی کے ساتھ منعقد کیا جا رہا ہے۔