رحیم یار خان ، 26 نومبر (اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر نعمان یوسف نے جمعہ کو یہاں سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پھل و سبزیوں کا معیار اور نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔اس موقع پر مارکیٹ کمیٹی حکام نے پھل و سبزیوں کی طلب و رسد اور موجودہ قیمتوں بارے بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر نعمان یوسف نے کہا کہ حکومتی اقدامات اور انتظامی کوششوں سے پھل و سبزی سمیت اشیاء روزمرہ کی قیمتوں میں استحکام آ رہا ہے، سخت مانیٹرنگ کی بدولت عام مارکیٹ میں اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے، روزانہ کی بنیاد پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹ کا دورہ کر رہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گزشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے778انسپکشن کی اور گرانفروشی، ناپ تول میں کمی اور نرخ نامے آویزاں نہ کرنے پر67دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی جبکہ 1لاکھ40ہزار جرمانہ، 5مقدمات درج اور 4افراد کو گرفتار کیا گیا۔