زلزلہ متاثرین کی بحالی کےلئے ہرممکن کوشش کرینگے؛گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا

19

ہرنائی،یکم نومبر(اے پی پی): گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ زلزلہ متاثرین کی بحالی کےلئے ہرممکن کوشش کرینگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے  ہرنائی دورے کے موقع پر زلزلہ متاثرین کے مسائل سنتے ہوئے کیا۔ گورنر نے کہا کہ زلزلہ متاثرین کی بحالی سے کسی بھی ادارے کو منع نہیں کیاگیا ہے ،  جو بھی این جی اوز یامخیر ادارے زلزلہ متاثرین کی بحالی کا کام کرنا چاہتے ہے وہ ضلعی انتظامیہ کی مشاورت سے کام کرسکتے ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع ہرنائی سمیت صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے۔