سعودی دارالحکومت ریاض میں “ریاض سیزن “کے نام سے تفریحی پروگرام جاری

57

ریاض۔23نومبر  (اے پی پی):سعودی انٹرٹینمینٹ اتھارٹی کے زیر انتظام سعودی دارالحکومت ریاض میں “ریاض سیزن “کے نام سے تفریحی پروگرام جاری ہیں جس میں سعودی عرب کے فنکار اور مختلف ممالک کے فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ سعودی عوام اور دیگر اقوام اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شرکت کررہے ہیں ۔ریاض سیزن کے تحت ایک ایونٹ پاکستان کا بھی ہوگا ۔اس سلسلے میں گزشتہ روز سعودی انٹرٹینمنٹ کے وزیر ترکی الشیخ اور اعلی حکام سے سفیر پاکستان بلال اکبر نے ملاقا ت کی جس میں سعودی وزیر ترکی الشیخ کو پاکستان کے ایونٹ کے سلسلے میں سفارشات دی  گئیں جسکی منظوری کے بعد ریاض سیزن میں پاکستان کے بڑے فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے ۔

تفریحی پروگرام کے انتظامات انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی مشیر پاکستانی نثراد سعودی خاتون نوشین وسیم بھر پور انداز میں کرتی ہیں۔

ریاض سیزن میں ہندوستانی ایونٹ کیلئے 10 دسمبر  کو ہندوستانی اداکار سلمان خان بھارت سے بڑے فنکاروں کو لیکر آرہے ہیں جنکی تعداد 100 کے لگ بھگ ہے۔