سندھ حکومت سے درخواست ہے کہ عوام کے مفادات پر سیاست نہ کریں؛ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور

49

لاہور، 25 نومبر (اے پی پی): ترجمان پنجاب حکومت  و معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب  حسان خاور نے کہا کہ سندھ حکومت سے درخواست ہے عوامی معاملات پر سیاست نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت عالمی منڈی میں پام آئل کی قیمتیں بڑھنا سب سے بڑا مسئلہ ہے،آڑھتی اور پھڑیوں کا اور زخیرہ اندوزوں کا بھی مہنگائی میں کردار ہوتا ہے۔ اس وقت بارہ سو سے زائد پرائس مجسٹریٹس مارکیٹوں میں موجود ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں حسان خاور نے کہا کہ ہم کو تقریباً تین کھرب کا سود دینا پڑتا ہے جو پیسے واپس کرنے ہیں وہ اتنے زیادہ ہیں کہ قرض لیے بغیر واپس نہیں ہو سکتے،ہم قرض اتار رہے ہیں اور کوشش کررہے ہیں تاکہ حکومت چلانے کے لیے قرضے نہ لینے پڑیں۔

ترجمان پنجاب حکومت  نے کہا کہ جب سوال کریں توخیال رکھیں یہ حکومت کی جانب سے پہلا قدم ہے چھوٹا ہے یا بڑا ہے،ایپ بنانے کا مقصد ہے کہ سب اس میں برابر شرکت کر سکیں،ایپ کے زریعے ہر طبقہ حکومت کے اس بڑے پروگرام سے مستفید ہو سکے گا۔