سکھر؛بیشتر ترقی یافتہ ممالک میں آن لائن کاروبار سے نوجوان تسلی بخش منافع حاصل کررہے ہیں، بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ

20

سکھر،01نومبر(اے پی پی ): پاکستان کی سب سے بڑی ای کامرس کمپنی اینیبلرز نے سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں اپنی سرگر میوں کا آغاز کردیا ہے ، ڈولفن ٹاور کے قریب لوکل بورڈ مینارہ روڈ پرانہوں نے اپنے 27 ویں ٹریننگ آفس کا افتتاح کردیا ہے۔

 افتتاحی تقریب میں شہر کے سرکردہ افراد نے شرکت کی جن میں معاون خصوصی وزیر اعلی ٰسندھ و سابق میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ ، آل سکھر اسمال ٹریڈرز ممبران شامل ہیں۔ جنہیں اینیبلرز ٹریننگ آفس سکھر کے فرنچ آنر و کراچی اینیبلرز کے ہیڈ دانش خلیل اور سکھر ٹریننگ آفس کے لیڈ رپریزنٹیٹو تسنیم الحق شیخ نے سندھ کی ثقافت سندھی اجرک کے تحائف بھی پیش کئے۔

معاون خصوصی وزیر اعلی ٰسندھ بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے (ای کامرس) کی سکھر میں قائم فرنچائز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا تیزی سے آن لائن کاروبار کی طرف جارہی ہے بیشتر ترقی یافتہ ممالک میں آن لائن کاروبار سے نوجوان تسلی بخش منافع حاصل کررہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک سروے رپورٹ کے مطابق پاکستان (ای کامرس) سے تقریبا 1 بلین ڈالر کماتا ہے جبکہ اس کی نسبت امریکہ کی بات کریں تو امریکہ 550 بلین ڈالر ای کامرس کے ذریعے کماتا ہے