سکھر:آئی بی اے کے زیر اہتمام اساتذہ بھرتی کیلئے ٹیسٹ دینے والے امیدواروں کا یونیورسٹی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

19

سکھر، 01نومبر(اے پی پی ): سکھر سمیت سندہ کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے آئی بی اے یونیورسٹی کے زیر اہتمام امتحانات دینے والے امیدواروں (اساتذہ )کی کثیر تعداد نے آئی بی اے یونیور سٹی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت صدام حسین ، عبدالرشید نے کی، احتجاجی مظاہرہ کے دوران نعرے بازی بھی کی گئی۔

اس موقع پر مذکورہ امیدواروں نے بتایا کہ محکمہ تعلیم میں ٹیچنگ اسٹاف کی بھرتی کیلئے امتحان دیا تھا۔ ہمیں آئی بی اے انتظامیہ نے جان بوجھ کر فیل کیا۔ہمارے احتجاج کے بعد وائس چانسلر نے ہمیں ری چیکنگ عمل کیلئے یقین دھانی کرائی تھی مگر 4 روز سے ہم چکر کاٹ رہے ہیں لیکن کوئی سنوائی نہیں ہو رہی۔

مظاہرین نے بالا حکام سے اپیل کی ہے کہ معاملہ کا نوٹس لیکر انہیں روزگار فراہم کرکے انصاف فراہم کیا جائے