سکھر: صحافی اجے لالوانی قتل کیس، مقدمہ سیشن عدالت منتقل کرنے کی درخواست پر سماعت 5 نومبر تک ملتوی

29

سکھر،02 نومبر (اے پی پی ): انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں نوجوان صحافی اجے لالوانی کے قتل کیس کی سماعت ہوئی، ملزمان کے وکلاءکی جانب سے مقدمہ سیشن عدالت منتقل کرنے کی درخواست پر سماعت 5 نومبر تک ملتوی کرد دی گئی۔

 کیس میں نامزد ملزمان سابق ٹاؤن چیئرمین احسان شاہ ، وائس چیئرمین عنایت شاہ و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ ملزمان نے عدالت سے درخواست کی کہ مقدم سیشن عدالت منتقل کیا جائے۔مقدمہ انسداد دہشت گردی عدالت میں چلانے جیسا نہیں، جبکہ مدعی فریق نے مخالفت کی اور کہا کہ مقدمہ انسداد دہشت گردی عدالت میں ہی چلایا جائے۔

سماعت کیلئے قتل کیس میں گرفتار جمیل شاہ، رضا شاہ، اکبر منگریو سمیت پانچ ملزمان کو جیل سے لایا گیا۔