سیالکوٹ؛ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کوبے چک میں ریسکیو اسٹشن کا سنگ بنیاد رکھ دیا

25

سیالکوٹ،29نومبر(اے پی پی): پاکستان  تحریک انصاف کی  رہنما  و سابقہ وفاقی  وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ سید کمال عابد  کے ہمراہ  عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے اور دور دراز علاقوں میں حادثات کی صورت میں بروقت اور بلا تاخیر امدادی کارروائیوں کا آغاز کرنے کے لیے سعید پور روڈ کوبہ چک کہ مقام پر ریسکیو اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

اس موقع پر فردوس عاشق اعوان صاحبہ نے  ریسکیو 1122 کی کاوشوں۔کو۔سراہا اور  اور علاقہ میں ریسکیو اسٹیشن کی تعمیر کے لیے ہر طرع کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

   اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال ایمر جنسی آفیسر عرفان یعقوب بھی ہمراہ موجود تھے۔