سیالکوٹ،02نومبر(اے پی پی ):ضلع سیالکوٹ میں پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈزمحکمہ زراعت کے زیراہتمام نئے اور تجدید ی زرعی ادویات کے لائسنس کے حصول کے لیے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈزمحکمہ زراعت سیالکوٹ ذوالفقار علی غوری،تحصیل پیسٹی سائیڈانسپکٹر ڈسکہ زوہیب احمد،تحصیل پیسٹی سائیڈانسپکٹر پسرور شعیب رسول پسرور کی زیر نگرانی کلاسز کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔
اس موقع پر ذوالفقار علی غوری نےبتایا کہ15دن جاری رہنے والےسیشن میں نئے لائسنس کے لیے 84 جبکہ تجدیدی لائسنس کے لیے69امیدوارکلاسسز لے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ زرعی لائسنس میٹرک پاس نوجوانوں کے لیے آسان روزگار کا اہم جزو ہے،پاکستان ایک زرعی ملک ہے، شہریوں کو زراعت کی مناسب تعلیم فراہم کر کے ملک میں زرعی انقلاب آ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیسٹی سائیڈ ڈیلرز ٹریننگ ڈیلر پروگرام میں شرکاء کو زرعی ادویات کے حصول اور فروحت کے طریقہ کار،زرعی زہروں کے گروپس اور ان کی درجہ بندی،کھادوں کے مناسب استعمال،فروٹ فلائی ٹریپ کی اہمیت،گندم کی بیماریاں،کیڑے اور ان کے انسداد،ہیپی سائیڈ زسٹور کی کی خصوصیات،ریکارڈ مینٹیننس،ڈینگی مچھر کی شناخت،بخار کی علامات اور انسداد،ٹڈی دل کی شناخت اور اس کا کنٹرول،مکئی کی جڑی بوٹیاں،نقصان دہ کیڑے،بیماریاں اور انکی پہچان اور طریقہ انسداد،زرعی ادویات کے نمونہ جات کا طریقہ کاراور دہان کی فصل کے نقصان دہ کیڑے بیماریاں اور انکی پہچان اور انسداد کے طریقہ کار کی ٹریننگ دی جاتی ہے۔