سیرت النبیﷺ پر چلے بغیر علامہ اقبال کے خواب کا حصول ممکن نہیں؛ وزیراعظم عمران خان

34

جہلم،29نومبر  (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے  پاکستان کی جامعات میں تحقیق کی ضرورت  کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی آئندہ نسلوں کو سیرت النبی ﷺ، اولیاکرام کی تعلیمات سے  آگاہ کرنے اور کردار سازی کے لئے القادر یونیورسٹی اور رحمت اللعالمین اتھارٹی  تحقیق کے اہم مراکز ہوں گے،  سیرت النبیﷺ پر چلے بغیر علامہ اقبال کے خواب کا حصول ممکن نہیں ہے ۔

پیر کو یہاں    القادر یونیورسٹی کے اکیڈمک بلاکس کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتےہوئے  وزیراعظم نے کہا کہ   پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا ۔ میں اپنے مطالعہ سے اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ جب تک ہم سیرت النبی ﷺ پر نہیں چلیں گے ،علامہ اقبال کےخواب کی تکمیل نہیں کرسکیں گے۔ ان کی سوچ کسی کی ذہنی غلامی اور نوآبادیاتی نظام سے آزادی تھی کیونکہ ذہنی غلامی جسمانی غلامی سےزیادہ خوفناک ہوتی  ہے۔ مغربی تہذیب اور اسلام کے موازنے پر علامہ اقبال نے شکوہ جواب شکوہ لکھی۔