ملتان 16نومبر(اے پی پی ): صوبائی وزیرتوانائی ڈاکٹراخترملک نے گزشتہ روزوائس چانسلریوای ٹی ملتان انجینئرعامراعجازکے ہمراہ زیرتعمیر لاڑکیمپس میںاسکول کا افتتاح کیا یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان زیرتعمیرعمارت کے کام کی بریفننگ لی اس موقع پر وائس چانسلرانجینئر پروفیسر ڈاکٹر عامر اعجاز نے بتایاکہ یو ای ٹی ملتان 12مربع اراضی سے زائد پرتعمیرہورہی ہے اسکول کی عمارت کی تعمیر کے لیے بجٹ فنانس اینڈ پلانگ کی اگلی میٹنگ میں مختص کر دیا جائے گا اور اسکول کی یہ بلڈنگ دو کنال سے زائدرقبہ پرمشتمل ہوگی جس سے لاڑ کے مقامی لوگوں کے بچوںکوتعلیمی سہولت میسرہوگی تاکہ ان کے بچوں کو پرائمری تعمیرکیلئے پانچ کلو میٹر ایلیمنٹری اسکول چک 14فیض ناجاناپڑے مقامی لوگوں کے ننھے بچوں کویو ای ٹی ملتان اسکول بناکر خصوصی اہمیت دیناچاہتی ہے تاکہ یہ بچے پڑھ لکھ کرملک وہ قوم کانام روشن کرنے کے ساتھ ساتھ والدین اور علاقے کانام بھی روشن کریںاس اسکول میںیہاںکے ننھے بچوں کو مفت تعلیم دی جائے گی۔
اختتام پر صوبائی وزیرتوانائی ڈاکٹراخترملک نے کہاکہ ایک وقت آئے گا جب یہاں کے بچے یو ای ٹی لاہوراوریوای ٹی ٹیکسلاکوپیچھے چھوڑ دیں گے جنوبی پنجاب کے طلبہ میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیںہم ا نہیں ہرصورت میں پلیٹ فارم اوروسائل فراہم کرینگے تاکہ جنوبی پنجاب کے بچے اپنامستقبل روشن بناسکیں زیادہ تربچوں کے دو ہی خواب ہوتے ہیں ڈاکٹر بننایاانجینئربنناملتان کے طلبہ کویہ دونوں سہولتیںنشتریونیورسٹی سے ڈاکٹربننے کی اوریوای ٹی ملتان سے الیکٹرکل انجینئر،کیمیکلزانجینئر،مکینکل انجینئر اورجلد ہی پیٹرولیم انجینئرنگ کی ڈگری بھی یوای ٹی سے میسرہوگی یونیورسٹی کی صحیح سمت کی طرف راہنمائی کرنے قلیل مدت میں طلباءکی تعداد بڑھانے، نئے تعلیمی پروگرام لانچ کر نے اور یونیورسٹی کو خود پائیدار فنانشیل ماڈل پر گامزن کرنے پرصوبائی وزیر ڈاکٹر محمد اختر ملک نے انجینئرپروفیسر ڈاکٹر عامر اعجاز (موجودہ وائس چانسلر) کی کاوشوں کو سراہااس موقع پر رجسٹراریوای ٹی ڈاکٹرعاصم عمر،انجینئرظہیرعباس،انجینئرکامران عمراورملک عبدالروف آرائیں سمیت دیگرہمراہ تھے۔