لاہور، 05 نومبر ( اے پی پی ): صوبائی وزیر اعجاز عالم آ گسٹین سے جرمنی کے سفیر نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی ہے ، ملاقات میں باہمی امور اور انسانی حقوق کے تحفظ بارے تبادلہ خیال کیا گیااور جی ایس پی پلس اسٹیٹس اور پاک-جرمنی تعلقات بھی زیر بحث آ ئے، اس کے علاوہ مذہبی اقلیتوں کے تحفظ اور ٹی ٹی سیل بارے بھی بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم نے کہا کہ سرکاری ملازمتوں میں پانچ فیصد کوٹہ پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے ،پہلی مرتبہ ہائر ایجوکیشن میں دو فیصد کوٹہ لائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کمیٹیاں مثبت کردار ادا کر رہی ہیں ۔پنجاب حکومت اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب حکومت انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے موثر قانون سازی کر رہی ہے، حکومت پنجاب تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دے رہی ہے۔
اس موقع پر جرمنی کے سفیر نے پنجاب حکومت کی کاوشوں کو سراہتے یوئے کہا کہ مذہبی اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے آپکا کردار قابل تحسین ہے۔ سفیر نے انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
جرمنی کے سفیر برن ہارڈ شلاگیک کے ہمراہ ڈوروٹا بیریز اسسٹنٹ ڈائریکٹر انسانی حقوق عمر خان نیازی اور دیگر متعلقہ افراد بھی موجود تھے ۔