ضلعی انتظامیہ شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے بیوٹیفکیشن پلان پر تیزی سے عمل پیرا ہے: ڈپٹی کمشنر

19

ملتان، 10 نومبر )اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے بیوٹیفکیشن پلان پر تیزی سے عمل پیرا ہے اس سلسلے میں بابر چوک،ایس پی چوک اور سیداں بائی پاس سمیت مخلتف چوکوں کی تزئین کا آغاز کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ مرکزی شاہراہوں اور چوکوں پر یادگاریں تعمیر کرنے کیلئے نجی سیکٹر کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شہر کے مختلف چوکوں کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے شفقت رضا اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود بھی ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ شہر کے مرکزی چوکوں پر یادگاریں تعمیر کی جارہی ہیں۔یادگاروں اور لینڈ سکیپنگ میں ملتانی ثقافت کی بھرپور عکاسی کی جائے گی۔عامر کریم خاں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن چوک اور ایم ڈی اے چوک پر بھی دیدہ زیب یادگاریں تعمیر ہونگی جس سے شہر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگا۔