لاہور 2 نومبر(اے پی پی):کورونا وبا سے بچاؤ کے لئے ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں جاری ہیں غیر ویکسین شدہ افراد کو بھی فوری ویکسین لگوانے کی ہدایت کی جا رہی ہے اس سلسلے میں آگاہی کے لئے اب ہسپتالوں میں بھی سختی شروع کر دی گئی ہے اور گورنمنٹ میاں میر ہسپتال کے باہر فلیکسز آویزاں کر دی گئیں ہیں بغیر کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹس والوں کا ہسپتال میں داخلہ ممنوع ہےجن مریضوں اور تیمارداروں نے کورونا ویکسینیشن لگوائی ہوگی صرف وہی مریض ہسپتالوں کا رخ کریں ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ نے کہا ہے کہ کورونا ویکسینیشن لگوانے سے ہی کورونا سے بچاؤ ممکن ہے اور ضلعی انتظامیہ کا فرض ہے کہ عوام کی جان اور صحت کا تحفظ لازمی بنائے اس کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی اپنے فرائض ادا کرنے میں کوتاہی نہیں برتنا چاہئیے۔