ضلع کرم میں خسرہ سے بچاؤ ٹیکہ مہم، 15 سے 27نومبرتک ہوگی

28

پاراچنار،01 اکتوبر(اے پی پی ):ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر عطاء اللہ نے کہا ہے کہ ضلع کرم  میں خسرہ سے بچاؤ ٹیکہ مہم 15 سے 27نومبرتک ہوگی۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس مہم میں9 مہینے سے 15سال کے1 لاکھ4 ہزار تک بچوں کو ٹیکے لگائے جائیں گے، جن کے لیے 72 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، ہر ٹیم میں 4محکمہ صحت کے ورکرز کام کریں گے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر عطاء اللہ نے کہا کہ مختلف ٹیمیں گاؤں گاؤں، گھر گھر جا کر ٹیکے لگائے گی، اس 12 دن مہم میں عوام الناس سے اپیل کرتے ہیں کہ خسرہ مہم کو کامیاب بنانے کے لیے محکمہ صحت کے ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔