عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں مرحومہ کا نام کم جبکہ اداروں کی تضحیک زیادہ کی گئی: ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور

42

لاہور, نومبر 22(اے پی پی): معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب برائے اطلاعات وترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس  میں اداروں کی تضحیک’رول آف لا کے نام پر ہونیوالی تقریب میں اشتہاری سے تقریر کروائی گئی’جب عاصمہ جہانگیر80 کی دہائی میں مارشل لا کے خلاف ڈنڈے کھا رہی تھیں تب یہ شخص حکومت کے لیے پروان چڑھ رہاتھا’لاہور۔نواز شریف پولیٹیکل انیجنئیرنگ کے ماسٹر ہیں جس کا آغاز چھانگا مانگا سے شروع کیا’ ارشد ملک کی ویڈیوز جاری کیں کبھی ڈان لیکس کے زریعے اداروں کی تزلیل کروئی گئی اب آپ نے ججز کی آڈیو وز جاری کروادی’اگر آپ کے پاس ثبوت ہیں تو عدالتوں میں کیوں نہیں جاتے’یہ عمران خان کی حکومت ہے یہاں آپ کو قانون کے سامنے سر تسلیم کرنا پڑے گا’ہم نے این۔او۔سی کا آٹومیٹک سسٹم متعارف کروایا ہے’یہ نجی سرمایہ کاری پاکستان و پنجاب کے لیے بہت فائدہ مند ہو گی۔